لاہور: جمعہ کے روز کیے جانے والے آپریشن میں ایل ڈی اے حکام نے فیروز پور روڈ، قائدِ اعظم ٹاؤن اور ایل ڈی اے کی حدود میں موجود دیگر علاقوں میں مختلف غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔
ایل ڈی اے حکام کے مطابق فیروزپور روڈ پر واقع سینٹرل پارک کے قریب غیرقانونی کمرشل تعمیرات کو مسمار کیا گیا جبکہ قائدِاعظم ٹاؤن میں بلاک ڈی 2 اور بی 1 میں واقع غیرقانونی تعمیرات کو سیل کر دیا گیا۔
آپریشن کے دوران ایل ڈے حکام کی معاونت کے لیے پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔
ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے اپنی حدود میں کسی قسم کی غیرقانونی سرگرمیاں برداشت نہیں کرے گی۔ علاوہ ازیں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…