Graana News

لاہور شہر میں کئی غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں

لاہور: ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) چوہدری محمد علی رندھاوا کی ہدایت پرایل ڈی اے نے کارروائی کر کے لاہور شہر میں متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایل ڈی اے حکام کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ٹائون پلاننگ زون ٹو کے عملے نے ملتان روڈ اور سبزہ زار میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا اورملتان روڈ پر زیر تعمیر غیر قانونی پلرز جزوی طور پرمسمار کر دیئے۔

اسی طرح ملتان روڈ پر ہی زیر تعمیرغیر قانونی کمرشل عمارت کے شٹرز پلاٹ نمبر90 ڈی فور یتیم خانہ چوک پرزیر تعمیرغیر قانونی پلرزجزوی طور پر مسمارکر کے عمارت سربمہر کر دی۔

اسی طرح ایل ڈی اے نے پلاٹ نمبر526 بلاک این سبزہ زار سکیم پر غیر قانونی تعمیر پلاٹ نمبر74 بلاک سی سبزہ زار سکیم پر غیر قانونی تعمیر جزوی طورپر مسماراور پلاٹ نمبر 1393 بلاک پی سبزہ زار سکیم پر غیرقانونی تعمیر مسمار کر دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ ٹو نے کی جبکہ آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں موقع پر موجود تھی۔

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے کی حدود میں کسی قسم کی غیر قانونی تعمیر یا کمرشل سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات کی اطلاع ملتے ہی اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ایل ڈی اے سکیموں، کنٹرولڈ ایریاز اور منظور شدہ کمرشل سڑکوں پر غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں اور واجبات کی عدم ادائیگیوں کے خلاف ایل ڈی اے کی کارروائیاں جاری رہیں۔

ٹائون پلاننگ ون کے عملے نے چیف ٹائون پلانر طاہر میو اور ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ ون شفقت نیاز کی نگرانی میں غیرقانونی کمرشلائزیشن کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے سمن آباد میں چالیس سے زیادہ غیرقانونی دکانوں، شورومز اور پلازوں کو سربمہر کر دیا۔

چیف ٹائون پلانر طاہر میو نے اس موقع پر کہا کہ سمن آباد، چوبرجی، کرشن نگر، جیل روڑ، شادمان اور مسلم ٹاون میں تمام غیر قانونی اور نادہندہ مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے تھے اور مقررہ مدت میں ادائیگی یا ادائیگی کا ثبوت فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago