لاہور: ایل ڈی اے نے 6 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کا انفراسٹرکچر مسمار کر دیا

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے شہر میں 6 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے انفراسٹرکچر مسمار کر دیے۔ ایل ڈی اے کے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز ونگ نے پولیس اور بھاری مشینری کی مدد سے کارروائی کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیموں نے ایدھی روڈ پر متعدد ہاؤسنگ سکیمز کے سیوریج سسٹم، باؤنڈری والز، دفاتر اور سڑکوں کو مسمار کر دیا۔ ایل ڈی اے کے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز ونگ نے پولیس اور بھاری مشینری کی مدد سے کارروائی کی۔

ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی رندھاوا نے لاہور بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے لاہور میں پارکنگ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے بلڈنگ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اور زمین کے غیر قانونی کمرشل استعمال اور پارکنگ ایگریمنٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ نیز لاہور کی 9سڑکوں کی کمرشلائزیشن کے لئے کنسلٹنٹ سروسز حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے 7چوراہوں پر یوٹرنز اور سلپ روڈز بنانے کی منظوری دی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top