ایل ڈی اے نے پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں

لاہور: لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے عملے نے فیروزپور روڈ پر واقع پاک عرب ہاؤسنگ  سکیم میں کارروائی کر کے مفاد عامہ کی جگہ اور رہن شدہ پلاٹوں پرقائم غیر قانونی تعمیرات مسمارکر دیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کارروائی کے دوران آٹھ غیر قانونی تعمیرات مسمار کی گئیں۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاؤسنگ  سکیمز عبدالرؤف کر رہے تھے۔

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کی مکمل سرکوبی تک ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ایل ڈی اے کی حدود میں کسی قسم کے غیر قانونی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاؤسنگ  سکیمز عبدالرؤف نے کہا کہ تمام زونز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ شہری کسی بھی رہائشی سکیم میں مفاد عامہ کہ جگہ اور رہن شدہ پلاٹ مت خریدیں۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں پلاٹ خریدنے سے پہلے اس سکیم اورپلاٹ کی قانونی حیثیت کے بارے میں ایل ڈی اے سے معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago