لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے بیدیاں روڈ پر قائم نجی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کی ٹیموں نے گرینڈ آپریشن کے دوران غیر قانونی سکیم میں بنائی گئی تعمیرات مسمار کر دیں۔ ایل ڈی اے کے ترجمان کے مطابق زیر تعمیر عمارتوں کے ڈھانچے، سیوریج سسٹم اور دیگر ڈھانچے کو گرا دیا گیا۔ تاہم اس سے قبل غیر قانونی رہائشی سکیم کی انتظامیہ کو کئی نوٹس جاری کیے گئے تھے۔
یہ آپریشن اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم ڈیپارٹمنٹ نے ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی نگرانی میں کیا۔ آپریشن کیلئے بھاری مشینری کا ستعمال کی گیا۔ مزید یہ کہ پولیس ٹیم تمام تر کارروائی میں ہمراہ رہی۔
کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی سوسائٹیوں اور تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…