Everyday News

ایم ایم عالم روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ میں پیدل چلنے والوں کے لیے سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

لاہور: صوبائی ترقیاتی ادارے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے شہر کی مصروف ترین شاہراہوں ایم ایم عالم روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرک پر پیدل چلنے والوں کے لیے بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور جلد اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایل ڈی اے حکام کے مطابق لاہور کی چار بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے کی بین الاقوامی طرز پر ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس منصوبے کے تحت ان شاہراہوں پر پیدل چلنے والوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں پہلی بار چار اہم سڑکوں پر ٹریفک بند کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔ یہاں پیڈیسٹرین زونز بنائے جائیں گے جن میں ایم ایم عالم روڈ، ملکہ ترنم نور جہاں روڈ، فردوس مارکیٹ چوک اور حسین چوک شامل ہیں ۔ان پیڈیسٹرین زونز کو مختلف طریقوں سے ملکی ثقافتوں کا عکاس بنایا جائے گا۔

ایم ایم عالم روڈ پر ہر سو میٹر کے بعد بیٹھنے کیلئے بینچز نصب کئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں کمشنر لاہور نے بھی شہر میں سڑکوں، سروس لینز، سیفٹی فیچرز، ٹریفک، بیوٹیفکیشن و سہولیات کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

کمشنر لاہور نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر میں کپڑے و پلاسٹک کے سٹیمرز کو فوری طور ختم کیا جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago