لاہور: تجاوزات اور پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ایل ڈی اے کا کریک ڈاؤن

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) نے ایک مشترکہ آپریشن میں شادمان مین بلیوارڈ اور سوک سینٹر کے اطراف میں پارکنگ کی خلاف ورزیوں پر متعدد جائیدادوں کو مسمار اور دیگر کو سیل کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر تین گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران شادمان میں پارکنگ ایریاز پر غیرقانونی تعمیرات میں ملوث دو درجن سے زائد جائیدادوں کو مسمار کرنے سمیت کمرشل املاک سے ناجائز تجاوزات ہٹا دی گئیں۔

مزید یہ کہ شادمان مین بلیوارڈ کے قرب و جوار میں قائم اسٹورز فرنٹ سے خلاف ورزیوں کا خاتمہ کیا گیا۔ فاطمہ میموریل ہسپتال کے رائٹ آف وے میں حائل رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئیں۔ سیٹ بیک ایریاز تجاوزات دو سٹورز اور ایک فوڈ پوائنٹ کو بند کیا گیا۔ جبکہ دو کمرشل پلازوں کو پارکنگ ایریاز پر تجاوزات کے باعث سیل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں گلبرک مین بلیوارڈ پر سٹور، دفتر اور تین فارمیسیز کو سیل کر دیا۔ نیز سوک سینٹر میں آٹھ غیر قانونی عارضی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ تاہم آپریشن سے قبل متعدد نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

آپریشن میں پولیس اور بھاری مشینری کے ساتھ ڈائریکٹر پارکنگ انفورسمنٹ ٹی ای پی اے، ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ ایس، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ، انفورسمنٹ ونگ اور ٹی ای پی اے کے افسران نے شرکت کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top