لاہور: غیر قانونی تعمیرات اور کمرشلائزیشن کی روک تھام کے لیے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے جائیدادیں سیل اور مسمار کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن کی ہدایت ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامر احمد خان نے کی۔ اور اس کی نگرانی ایل ڈی اے کے چیف ٹاؤن پلانر (سی ٹی پی) اسد زمان نے کی۔ ایل ڈی اے کی ٹیموں نے کینال روڈ، گلشن راوی، سمن آباد اور اولڈ مسلم ٹاؤن سکیموں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد عمارتوں کو سیل کر دیا۔
مزید برآں، کینال روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی تہہ خانے کی تعمیر کو جزوی طور پر مسمار کر دیا گیا۔ جبکہ سمن آباد، شام نگر اور گلشن راوی میں غیر قانونی تعمیرات اور دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ علاوہ ازیں اولڈ مسلم ٹاؤن میں 10 جائیدادوں کو ایل ڈی اے کی اجازت کے بغیر کمرشل سرگرمیوں پر سیل کر دیا گیا۔
نیز فیس کی عدم ادائیگی کے خلاف، ایک الگ کارروائی میں ایل ڈی اے کی ٹیموں نے تاج پورہ سکیم میں 39 عمارتیں سیل کر دیں۔ یہ آپریشن ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون VII عائشہ مطاہر نے کیا۔ اور تاج پورہ سکیم کے اے، بی، ڈی، اور ای بلاکس میں سی ٹی پی نے نگرانی کی۔
ایل ڈی اے کے سی ٹی پی اسد زمان کے مطابق ہر زون کو ہدایت کی گئی ہے۔ کہ وہ نادہندگان، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف باقاعدہ آپریشن کریں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔