لاہور: لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے لاہور کے ماسٹر پلان کی تیاری کے لیے کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا عمل مکمل کرلیا۔
متعلقہ سب کمیٹی نے ٹیکنیکل پروپوزل پر نظرثانی کر کے تین کمپنیز کو شارٹ لسٹ کرلیا اور اپنی رپورٹ کنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی کو جمع کرا دی۔
ایل ڈی اے کے ڈی جی احمد عزیز تارڑ نے کنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کی سربراہی کی۔
میٹنگ کو بتایا گیا کہ لبنان کی کمپنی دار الہندسہ، سنگاپور کی کمپنی مائین ہرٹ اور پاکستانی کمپنی نیسپاک کو سات کمپنیز میں سے منتخب کیا گیا ہے۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ لاہور ماسٹر پلان 2050 کی تیاری میں گزشتہ دنوں میں اہم ترین پیشرفت ہوئی ہے۔
کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے عمل کے آخری مرحلے میں تینوں شارٹ لسٹ کمپنیوں کی پیش کردہ تکنیکی تجاویز کا جائزہ مکمل کرلیا گیا ہے۔
ڈی جی احمد عزیز تارڑ کا کہنا تھا کہ نیا ماسٹر پلان لاہور کی ترقی کے راستے کا تعین کرے گا۔ لہذا شفاف طریقہ سے ماسٹر پلان کی تیاری ایل ڈی اے کی اولین ترجیح ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے تین دہائیوں میں شہر لاہور کی ترقی کے لئے روڈ میپ کو حتمی شکل دینے کے لیے تکنیکی ماہرین اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو شاملِ حال کیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…