لاہور: لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے زیرِ اہتمام ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کے تیسرے مرحلے کی بیلٹنگ مکمل کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 3 ہزار 887 درخواست کنندگان کو پلاٹ نمبرز دے دیے گئے۔
تقریب کا انعقاد ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا جس میں صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ ملک اسد کھوکھر نے خصوصی شرکت کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے اس ہاؤسنگ سکیم کی ڈیویلپمنٹ کیلئے دن رات کار فرما ہے اور اس منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔