لاہور: صوبائی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ بلڈرز اور عام عوام کی سہولت کیلئے ایل ڈی اے کے بائی لاز میں ضروری تبدیلیاں کی جائینگی۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں پرائیوٹ ہاوسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے ایل ڈی اےبائی لاز میں مجوزہ تبدیلیوں پر غوروحوض کیا گیا۔
دیگر شرکاء میں چیف ٹاون پلینر ایل ڈی اے طارق محمود، چیف میٹرو پولیٹن پلینر سید محمد ندیم زیدی، کمپنی سیکرٹری ایسوسی ایشن آ ف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کامران شیخ، چیف ایگزیکٹیو زمین گروپ اکبر شیخ اور دیگر متعلقہ افسران شامل تھے۔
محمود الرشید نے مزید کہا کے بائی لاز میں پیچیدگیاں عوام اور بلڈرز کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ ان تبدیلیوں سے مناسب ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کنسٹرکشن انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا۔
صوبائی وزیر نے ہدایات جاری کیں کے بلڈرز کے جائز مطالبات اور تجاویزکو مانا جائے۔