ایل ڈی اے کی 10 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے پلاٹس کی نیلامی

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے بروز بدھ نیلامی کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں 10 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے پانچ رہائشی اور کمرشل پلاٹس نیلام کیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ مختلف رہائشی منصوبوں میں موجود پانچ کمرشل و رہائشی پلاٹس نیلام کیے گئے۔

حکام کے مطابق جوہر ٹاؤن میں کمرشل پلاٹ نمبر 291 بلاک کے، تقریباً 1 کروڑ 63 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا۔

سبزہ زار میں رہائشی پلاٹ نمبر 237، بلاک ایف 1 کروڑ 52 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ علاوہ ازیں کمرشل پلاٹ نمبر 15، سوک سینٹر سبزہ زار میں 3 کروڑ 36 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ جوبلی ٹاؤن بلاک اے میں رہائشی پلاٹ نمبر 270 تقریبا 1 کروڑ 13 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر، جوہر ٹاؤن میں واقع مارکی کے کرایہ داری کے حقوق بھی 1 کروڑ 46 لاکھ روپے میں اگلے 1 برس کے لیے نیلام کر دیے گئے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top