ایل ڈی اے کا 58.61 ارب کا سالانہ بجٹ منظور

لاہور: لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے رواں مالی سال کے لیے ادارے کا سالانہ بجٹ منظور کرلیا۔ بجٹ میں اتھارٹی کے پراجیکٹس سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے 32.45 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بجٹ کی منظوری کا یہ فیصلہ ایل ڈی اے وائس چیرمین ایس ایم عمران کی زیرِ صدارت ایک اجلاس میں سامنے آیا کہ جس میں صوبائی اسمبلی کے ممبران سعدیہ سہیل رانا، ملک مختار احمد اور محمد عاطف شریک ہوئے۔

ایل ڈی اے کے اربن ڈیویلپمنٹ ونگ کے لیے مختص شدہ وسائل کا تخمینہ 39.52 ارب لگایا گیا ہے جبکہ ترقیاتی اخراجات 25.87 ارب روپے کے ہوں گے۔

اس رقم میں 17.52 ارب روپے ایل ڈی اے اپنے ذرائع سے مہیا کریگا جبکہ 8.34 ارب روپے پنجاب حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ایل ڈی اے کو اپنی جانب سے مہیا کیے جائیں گے۔ ایل ڈی اے رہائشی اسکیموں پر 8 ارب 74 کروڑ روپے خرچ کریگا۔

منظور شدہ بجٹ میں بجٹ میں 40 کروڑ روپے ایل ڈی اے کے ایونیو ون کے لیے، شہر میں نئے عمارتوں کی تعمیر اور مرمت کے لیے 43 کروڑ اور 18 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ ایل ڈی اے سٹی میں اپارٹمنٹس، جو کہ سرکاری ملازمین کے لیے تعمیر کیے جائیں گے، کے لیے 3.43 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسی طرح کے اپارٹمنٹس کی تعمیر ننکانہ، قصور اور شیخوپورہ میں بھی ہوگی جن کے لیے ایک ارب روپے کی رقم مختص ہے۔ ایل ڈی اے کے ملازمین کے لیے رہائشی عمارت کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔

منظور شدہ بجٹ میں تین ارب روپے شہر میں دیگر ترقیاتی سکیموں پر خرچ کیے جائیں گے۔ ان سکیموں میں 50 کروڑ شہر کے ماسٹر پلان کی تیاری، لاہور میں گرین کوور یعنی سبزہ کاری کے لیے 15 کروڑ، ایل ڈی اے کے کمپیوٹر انٹیگریٹڈ سسٹم کے لیے 13 کروڑ روپے، ایریا ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے 1.67 ارب روپے کی رقم، مختلف سڑکوں پر پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے پلوں کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلے سے جاری سکیموں کی تکمیل کے لیے دو ارب روپے صرف کیے جائیں گے، جوہر ٹاؤن میں انٹرٹینمنٹ پارک کی تعمیر کے لیے 33 کروڑ روپے، اسٹرکچر پلان روڈ کے نامکمل حصوں کے لیے 20 کروڑ روپے اور کنال روڈ انڈر پاس کے لیے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago