ایل ڈی اے سٹی کی تکمیل کے لیے 49.54 ارب کا بجٹ منظور

لاہور: لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کی جلد تکمیل کے لیے 49.54 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور کرلیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ فیصلہ اس ضمن میں منعقد چھٹے اجلاس میں ہوا۔

ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کو نظر ثانی شدہ پی سی ون پر کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

مختص شدہ رقم کا ایک بڑا حصہ 200 فٹ چوڑی چناب سڑک کے لیے زمین حاصل کرنے پر خرچ کیا جائے گا جو کہ جناح سیکٹر کو فیروزپور روڈ سے ملائے گی۔

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر اتھارٹی کی گورننگ باڈی کو 35 ہزار رہائشی اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔

اتھارٹی نے اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے ٹیکنیکل اور فنانشل بڈنگ کھولنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

گورننگ باڈی نے کنسلٹنٹس کی تجویز کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، جو گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر ریاض قریشی کے ذریعہ چلائی جائے گی۔

ایل ڈی اے کے چیف انجینئر حبیب الحق رندھاوا کو کمیٹی کا شریک کنوینر نامزد کیا گیا ہے جس میں واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر، ٹی ای پی اے کے چیف انجینئر اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، لاہور کے ماہرین شامل ہوں گے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت اپارٹمنٹ خریدنے کے خواہشمند شہریوں کے لئے برج فنانسنگ سہولت کا انتظام کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago