لاہور: غیر قانونی پارکنگ، تجاوزات اور ٹریفک کے مسائل کیلئے مختلف اقدامات کی منظوری

لاہور: لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کا اجلاس نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارکنگ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے بلڈنگ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اور زمین کے غیر قانونی کمرشل استعمال اور پارکنگ ایگریمنٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق لاہور کی 9سڑکوں کی کمرشلائزیشن کے لئے کنسلٹنٹ سروسز حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے 7چوراہوں پر یوٹرنز اور سلپ روڈز بنانے کی منظوری دی گئی۔

نیز لاہورکے 32 مقامات پر عارضی تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لئے  کیمپ قائم کرنے اور 26 مقامات پر روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری کے اقدامات کی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں کینال روڈ ہربنس پورہ اور جلو کے درمیان پروٹیکڈ یوٹرنز بنانے کی منظوری دی گئی۔

اور ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لئے جوہر ٹاؤن کے ہاکی سٹیڈیم کا انتظام نجی شعبے کے سپرد کرنے کے لئے ضروری اقدامات کی منظوری دی گئی۔ نیز ٹیپا کے لیے پروموشن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل اور سی بی ڈی کو لاہور گلوبل ویلج لیزپر دینے کی منظوری دی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top