ایل ڈی اے کا 35 ہزار مکانات کی تعمیر کا فیصلہ

لاہور: لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 35 ہزار مکانات کی تعمیر کا اعلان کردیا۔
یہ فیصلہ ایل ڈی اے چیرمین شیخ محمد عمران کی زیرِ صدارت اجلاس میں ہوا جس میں اِن مکانات کی تعمیر کے لیے ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ اسکیم میں تبدیلی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ مکانات 8 ہزار کنال کی اراضی پر تعمیر کیے جائیں گے اور رہائشی علاقے کے گرد کمرشل تعمیرات کی جائیں گی۔
اس پراجیکٹ کا نام ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم رکھا گیا ہے جس میں تعمیر کیے جانے والے مکانات کو 5 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
تعمیراتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور درخواست دہندگان کے ایل ڈی اے دفتر کے دوروں کو کم کرنے کے لئے، اجلاس میں عمارتوں کے پلان پیش کرتے وقت رہائشی عمارتوں اور بغیر ستون کے تین منزل تک عمارتوں کے تعمیراتی پلان کی فوری منظوری دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ چھ ماہ تک عمل میں رہے گا۔
اجلاس میں کوویڈ 19 کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عمارتوں کے پلان چارجز کو چار سالہ آسان اقساط میں وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ایل ڈی اے نے اپنے سالانہ بجٹ میں سے لاہور ڈویژن میں اِن مکانات کی تعمیر کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago