ایل ڈی اے کا لاہور میں مارکی سائٹ اور رہائشی پلاٹس کی نیلامی کا اعلان
لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام جوہر ٹائون میں واقع مارکی سائٹ اور دیگر سکیموں میں واقع پرکشش رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کل بروز ( بدھ )کو صبح نو بجے ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر نیو گارڈن ٹاؤن میں ہوگی۔
نیلام عام میں جوہر ٹاؤن میں واقع مارکی سائٹ اور گلبرگ‘ جوہر ٹاؤن‘ سبزہ زار‘ تاج پورہ‘ ماڈل ٹاؤن ایکسٹیشن‘ علامہ اقبال ٹاؤن اور جوبلی ٹاؤن کے کمر شل و رہا شی پلاٹ نیلام کیے جائیں گے۔
نیلامی کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کرے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔