Graana News

منظور شدہ رہائشی منصوبوں کو کیو آر کوڈ الاٹ کر دیے گئے: ایل ڈی اے

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کا کہنا ہے کہ تمام منظور شدہ رہائشی منصوبوں کو کیو آر کوڈ الاٹ کر دیے گئے ہیں تاکہ شہری قانونی طور پر جائز رہائشی منصوبوں میں محفوظ سرمایہ کاری کر سکیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایل ڈی اے کی جانب سے جاری کیے گئے پبلک نوٹس کے مطابق رہائشی منصوبوں کو الاٹ کیے گئے کوڈ ایل ڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ایل ڈی اے حکام نے سرمایہ کاروں اور صارفین کو تنبیہ کی کہ ایسے رہائشی منصوبوں میں سرمایہ کاری ہرگز نہ کریں جو کیو آر کوڈ فراہم نہیں کرتے۔

ایل ڈٰی اے حکام کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیز کو تفویض کردہ QR کوڈ اسکین کر کے رہائشی منصوبے میں موجود پلاٹوں کی کُل تعداد، رہن سہن، اور سوسائٹی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی موجودہ حیثیت کے بارے میں جامع معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ایل ڈی اے نے تمام صارفین اور ڈیلرز کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی طرف سے چلائی جانے والی گمراہ کن اشتہاری مہم کا شکار نہ ہوں اور کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے سے قبل کیو آر کوڈ کی الاٹمنٹ لازمی چیک کر لیں اور کوڈ سکین کرنے کے بعد تمام تفصیلات حاصل کر کے پھر سرمایہ کاری کی جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago