ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اپریشن

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر چیف ٹاؤن پلانر طاہر میو کی زیرنگرانی ٹائون پلاننگ زون فائیو نے رائے ونڈ روڈ ‘ایونیو ون ‘پائن ایونیو اور سفاری روڈ پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے متعدد عمارتیں مسمار اور سربمہر کردیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایل ڈی اے کے عملے نے رائے ونڈ روڈ پر بھی 14 غیرقانونی دکانیں اور ایک عمارت مسمار کر دی ہیں۔

ایک غیر قانونی زیر تعمیر عمارت سربمہر بھی کی گئی ہے جبکہ ایل ڈی اے ایونیو ون میں بنائی جانے والی ایک غیر قانونی عمارت مسمار کی گئی۔ پائن ایونیو اور سفاری روڈ پر دو غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔

آپریشن میں ٹائون پلاننگ زون فائیو‘انفورسمنٹ عملے سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔اس موقع پر چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے طاہر میونے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔

قبضہ مافیا سرکاری اراضی پر ازخود قبضہ ختم کر دے ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top