وفاقی کابینہ نے لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن کی ذمہ داری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو منتقل کر دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن کی ذمہ داری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو منتقل کر دی ہے۔ اس سے قبل یہ خدمات وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فراہم کر رہی تھی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ زمین کے ریکارڈ تک ڈیجیٹل رسائی کی ذمہ داریوں کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت تحفظِ خوراک بہترین خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔

لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن عوامی خدمت کا بہت بڑا منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے زمین کی فرد کے حصول اور انتقال اراضی کا فرسودہ اور استحصالی نظام ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کے ڈیجیٹائز نظام کے ذریعے قبضہ مافیا، مقدمہ بازی اور زمین کے حوالے سے لڑائی جھگڑوں کا خاتمہ ہوگا اور کسی بھی شخص کو کسی دوسرے کی زمین پر قبضہ کی ہمت نہیں ہوگی۔

اس نظام کے تحت زمین کی فرد کا حصول صرف 30 منٹ جبکہ اراضی کا انتقال اب 50 منٹ میں ممکن ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top