راولپنڈی : نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے رہائشی تعمیرات جی ٹی روڈ کے قریب کی جائیں گی۔ راولپندی میں ائریا ڈویلپمنٹ سکیم تھری کے انتخاب کا جائزہ لیا گیا ہے۔جی ٹی روڈ کے قریب ہاؤسنگ اسکیم زیر غور ہے جہاں پانی، بجلی کی سہولیات کی فراہمی باآسانی ہوسکے گی۔ڈپٹی کمشنرراولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے ڈی سی آفس میں ڈسٹرک ہاؤسنگ کمیٹی راولپنڈی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی کے ذریعے سرکاری محکموں اور لوگوں کو بنیادی سہولیات سے مزین ہائوسنگ سکیمز فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پھاٹا کی جانب سے مختلف ایجنڈا پوائنٹس زیربحث لائے گئے۔ اجلاس میں گلزار قائد کے علاقے میں پولیس چوکی اور مسجد کی تعمیر کیلئے متبادل جگہوں پر غور کیا گیا اور ضلع کونسل کو ہدایت کی گئی کہ اس بارے تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔
About The Author
متعلقہ بلاگز
سی ڈی اے نے ہائی رائز بلڈنگ ‘ون کانسٹیٹیوشن ایونیو’ کے انتظامات سنبھال لیے
مارچ 8, 2023 مارچ 8, 2023
گرانہ ڈاٹ کام کا ایک نئے عزم کے ساتھ سالِ نو 2023 کا پُرتباک استقبال
جنوری 1, 2023 جنوری 2, 2023
ٹیکنالوجی کے تناظر میں ریئل اسٹیٹ کا مستقبل کیا؟
ستمبر 19, 2022 ستمبر 19, 2022