پشاور ماڈل ٹاؤن پراجیکٹ کے لیے اراضی کے حصول کا کام شروع

پشاور: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کردی ہے کہ وہ پشاور ماڈل ٹاؤن پراجیکٹ کے لیے زمین کے حصول، کنسلٹنسی اور انجینرنگ ڈیزائین پر کام شروع کر دیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ ہدایات اُنہوں نے متعلقہ پراجیکٹ کے لیے رکھی گئی ایک میٹنگ میں دیے جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید ظفر علی شاہ، وزیرِ اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ اور پشاور اور نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ مجوزہ پشاور ماڈل ٹاؤن پراجیکٹ وزیر اعظم عمران خان کے معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کو مناسب رہائش کی فراہمی کے وژن کی سمت ایک قدم ہے۔

میٹنگ کو بتایا گیا کہ پراجیکٹ میں 23 زونز ہوں گے اور یہ 108,000 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا۔ اس کی باقاعدہ تعمیر پر کام اگلے سال مئی میں ہوگا۔

اس پراجیکٹ کی فیزیبلٹی اسٹدی اور سائٹ کی منظوری کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

یہاں 81 ہزار رہائشی پلاٹ تعمیر کیے جائیں گے، سپورٹس، میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر بھی ہوگی اور 1 ہزار 132 کنال کا میڈیا انکلیو بھی تعمیر کیا جائے گا۔

کل اراضی کا پچاس فیصد رہائشی مقاصد کے لئے مختص ہوگا جبکہ تجارتی اور پارکنگ کے لئے پانچ فیصد، گرین بیلٹس اور پارکوں کے لئے بارہ فیصد، سڑکوں کے لئے 23 فیصد، عوامی عمارتوں کے لئے آٹھ فیصد اور اراضی کا باقی حصہ قبرستان اور دیگر ضروریات کے لیے مختص ہوگا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago