برف اور ملبے کی صفائی کے بعد جھیل سیف الملوک دوبارہ کُھلنے کو تیار

مانسہرہ: کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی آٹھ کلومیٹر طویل سڑک سے برف اور ملبہ ہٹا دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق وادی ناران میں 13 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر برف سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان واقع یہ مشہور سیاحتی مقام سالانہ لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

موسم سرما کے دوران، شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ نے جھیل تک سڑک کو بند کر دیا تھا، جس سے سیاحوں کی رسائی نہیں ہو پا رہی تھی۔

 

تاہم، کے ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر امل زمان خان اور ڈائریکٹر جنرل طارق خان کی خصوصی ہدایت پر اتھارٹی کا عملہ بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے سڑک پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور اس وقت تقریباً آٹھ کلو میٹر سڑک کی صفائی کے چیلنجنگ کام میں مصروف ہے۔

حکام کے مطابق ناران جانے والے سیاح ایک بار پھر بلند و بالا پہاڑوں میں گھری برف پوش جھیل سیف الملوک کے نظاروں کا مزہ لے سکیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top