لاہور: کلمہ چوک علی زیب انڈر پاس مکمل، ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

لاہور: کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کلمہ چوک انڈر پاس ری ماڈلنگ پراجیکٹ کے مکمل ہونے پر دورہ کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران کمشنر نے کلمہ چوک پبلک پراجیکٹ کی تکمیل کے موقع پر علی زیب انڈر پاس کو عام ٹریفک کے لیے کھولنے کا بھی اعلان کیا۔ کمشنر آفس کی جانب سے سرکاری ٹویٹ کے مطابق منصوبے کا باقاعدہ افتتاح مستقبل قریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گے۔

 

نیز یہ کہ کلمہ چوک انڈر پاس کو دوبارہ بنانے کے منصوبے سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مسافروں کو اہم ریلیف فراہم کرے گا۔ اور علاقے میں ٹریفک کے رش کو کم کرے گا۔

جلد ہی با ضابطہ افتتاح کیے جانے والے انڈر پاس کا لاہور شہر کے رہائشیوں اور مسافروں نے یکساں خیر مقدم کیا ہے۔ کلمہ چوک انڈر پاس ری ماڈلنگ پراجیکٹ لاہور کے انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹیشن لینڈ سکیپ میں ایک اہم سنگ میل بننے کے لیے تیار ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top