Categories: Real Estate

لاہور سمارٹ سٹی، جدید سہولیات سے آراستہ ایک مکمل شہر

اپنا گھر کسی بھی انسان کا ایک دیرینہ خواب ہو سکتا ہے جس کی تعبیر بلاشبہ بہت سے لوگ حاصل نہیں کر پاتے، تاہم ان میں لوگوں کی ایک نمایاں تعداد ایسی بھی ہے جو اپنی تمام تر توجہ، توانائی اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خواب کی تعبیر کے حصول میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

شہری زندگی بلاشبہ دیہی یا چھوٹے علاقوں کی نسبت زیادہ ترقی پسند اور جدت پر مبنی سہولیات سے آراستہ ہوتی ہے۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت، روایتی کھانوں، ثقافت اور تاریخی عمارتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں اعلیٰ شہرت کے حامل میٹروپولیٹن سِٹی لاہور میں بننے جا رہا ہے لاہور سمارٹ سٹی، ایک ایسا رہائشی منصوبہ جو جدید فنِ تعمیر اور تمام تر آسائشوں اور سہولیات سے مکمل طور پر آراستہ ہے۔

 

آج کی اپنی اس تحریر میں ہم اپنے قارئین کے ساتھ لاہور سمارٹ سٹی سے متعلق کچھ مفید معلومات کا تبادلہ کرنے جا رہے ہیں کہ آخر یہ منصوبہ ہے کیا اور کہاں واقع ہے۔ علاوہ ازیں اس منصوبے میں محفوظ سرمایہ کاری کے کس حد تک مواقع موجود ہیں؟

تو چلیے! شروع کرتے ہیں۔

رہائشی اور تجارتی سہولیات سے آراستہ ایک مکمل شہر نُما منصوبہ

لاہور سمارٹ سٹی ایک ایسا  تعمیراتی منصوبہ ہے جو مقامی سطح پر خود میں ایک مکمل شہر ہے۔ شہر نما یہ منصوبہ رہائشی اور تجارتی حوالے سے ملک بھر کے سرمایہ کاروں اور ریئل اسٹیٹ سے وابستہ کاروباری اداروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

 

لاہور سمارٹ سٹی کہاں واقع ہے؟

لاہور سمارٹ سٹی ایم 1 اور ایم 2 موٹروے سے متصل جبکہ لاہور رنگ روڈ کی بہترین لوکیشن پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

یہ ایم 2 موٹر وے سے صرف 4 منٹ جبکہ ڈی ایچ اے لاہور اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ  سے صرف 18 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔

 

لاہور سمارٹ سٹی کا ماسٹر پلان

لاہور سمارٹ سٹی ملک بھر میں مستحکم اور غیر متزلزل ترقی کا ایک ایسا نمونہ ہے جس کا تصور شہری آبادی کے منصوبہ جاتی اُمور کا نتیجہ ہے جو کارکردگی کے بین الاقوامی معیار کو سامنے رکھتے ہوئے ایک نئے شہر کو آباد کرنے جا رہے ہیں۔

جدید تکنیکی سہولیات سے آراستہ یہ سمارٹ سٹی منصوبہ اپنے رہائشیوں کو جدت کے نئے، قابلِ اعتماد اور آسائشوں سے بھرپور زندگی کے مقصد  سے متعارف کراتا ہے۔

 

لاہور سمارٹ سٹی کے 7 ڈسٹرکٹ

لاہور سمارٹ سٹی کو ضلعی طرز پر سات بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو بلاک

ایگزیکٹو بلاک کا علاقہ ترقی کا ایک اعلیٰ شاہکار ہے۔ جو 24 گھنٹے سیکیورٹی اور وہاں مکینوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔ خوشگوار ماحول، صحت اور کھانے پینے کی جدید سہولیات، پارک اور دیگر بےشمار آسائشوں کے ساتھ یہ علاقہ آںے والے وقت کی ایک اہم ضرورت کے طور پر سامنے آ رہا ہے جس میں رہائشیوں کے لیے بڑے اور چھوٹے سائز کے پلاٹس دستیاب ہیں۔ اس منصوبے کے تحت تعمیر کی جانے والی مساجد ایک خوبصورت فن تعمیر، ایمان افروز اور اتحاد کی علامات ہیں۔ اعلیٰ اور جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرتے تعلیمی ادارے، ہیلتھ انشورنس اور صحت مند طرزِ زندگی کو یقینی بناتے ہسپتال اور کلینک، مارکیٹس اور جدید فنِ تعمیر اور بنیادی سہولیات سے آراستہ ولاز سمارٹ سٹی لاہور کے ایگزیکٹو بلاک کا حصہ ہیں۔

سپورٹس ڈسٹرکٹ

لاہور سمارٹ سٹی میں سپورٹس ڈسٹرکٹ ایک بین الاقوامی معیار کا کھیل زون ہے جس میں کثیر المقاصد سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں۔ یہ ایک منفرد کمیونٹی پر مشتمل رہائش، تفریح اور کھیلوں کے پلیٹ فارمز کا امتزاج ہے۔ یہ اسٹیڈیم بڑے پیمانے پر منعقد کیے جانے والے کھیلوں کے بڑے مقابلوں اور اجتماعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں بین الاقوامی معیار کی اسپورٹس اکیڈمی بھی تعمیر کی جا رہی ہے۔ اسپورٹس ڈسٹرکٹ میں پویلین کا حصہ اعلیٰ طرز کے ولاز پر مشتمل ہے۔

سمارٹ سٹی میں جدید طرز پر تعمیر کیا جانے والا فٹبال کے علاوہ قومی اور بین الااقوامی کرکٹ میچیز کے انعقاد کے لیے اسٹیڈیم، جدید طرزِ تعمیر کے مطابق رہائشی اپارٹمنٹس، ریس ٹریک اور کھیلوں پر مشتمل سامان کا ایک تجارتی مرکز بھی شامل ہے۔

 

ایجوکیشن ڈسٹرکٹ

لاہور سمارٹ سٹی کا ایجوکیشن ڈسٹرکٹ میں بنیادی طور پر تعلیمی اداروں، تحقیقی سہولیات، مطالعہ جات کے مقاصد اور تکنیکی علوم کے فروغ کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مختلف تعلیمی منصوبے زیر غور ہیں۔ مختصر دورانیہ کے کورسز کے ساتھ ساتھ سرٹیفیکیٹ کی فراہمی بھی شامل ہے۔ ایجوکیشن ڈسٹرکٹ میں جدید طرزِ تعلیم اور جدید نصاب پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ شعبہ جاتی مہارت پر تعلیم فراہم کرتی یونیورسٹی، اعلیٰ تعلیمی معیار پر قائم میڈیکل کالج اور بین الاقوامی طرز کے کالج اس ڈسٹرکٹ میں تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

تھیم پارک

تھیم پارک ایک مخصوص علاقہ ہے جو سیر و تفریح کی سرگرمیوں کے لیے وقف کیا گیا ہے۔ قدرتی ماحول پر مشتمل یہ پارک صحت و توانائی کی سرگرمیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

لاہور سمارٹ سٹی کے تھیم پارک میں پرندوں کی رہائش پر مشتمل ایک علیحدہ  جگہ مختص کی گئی ہے جو کہ برڈ پارک کے نام سے جانی جاتی ہے۔

 

سیلیکان ویلی

لاہور سمارٹ سٹی کی سیلیکان ویلی پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر جدید شعبوں کے حوالے سے تکنیکی ترقی کا مرکز بننے جا رہی ہے۔ یہاں مطالعہ اور تحقیق کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی ترقی، فروغ اور مہارت میں اضافہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ سے متعلق سرگرمیوں کا انعقاد ممکن ہو سکے گا۔

لاہور سمارٹ سٹی کی سیلیکان ویلی میں جدید طرزِ تعمیر کے رہائشی اپارٹمنٹس اور دفاتر بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

مساجد

لاہور سمارٹ سٹی میں اسلامی فنِ تعمیر اور ثقافت کا شاہکار مساجد بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔ اس ڈسٹرکٹ میں ایک بڑی جامع مسجد کے علاوہ ہر سیکٹر کی الگ مساجد کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ہیلتھ کیئر ڈسٹرکٹ

لاہور سمارٹ سٹی میں ہیلتھ کیئر ڈسٹرکٹ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا مرکز ہے۔ جو کہ مقامی رہائشیوں سمیت گرد و نواح کی آبادیوں کے مکینوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں سرگرمِ عمل ہے۔ اس ڈسٹرکٹ میں میڈیکل لیبارٹریاں، ہسپتال اور ڈاکٹروں کے پرائیویٹ کلینکس طبی سائنس کے فروغ کی علامت ہیں۔

 

لاہور سمارٹ سٹی ترقیاتی کام کا آغاز

لاہور سمارٹ سٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے جبکہ انتظامیہ کا یہ دعویٰ ہے کہ اس منصوبے کے مختلف ابتدائی اہداف مقررہ وقت سے پہلے ہی حاصل کر لیے جائیں گے۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago