Graana News

لاہور کا ماسٹر پلان منظور کر لیا گیا: ایل ڈی اے

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) حکام کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے لاہور ماسٹر پلان 2050 کے ساتھ ساتھ  تارکین وطن پاکستانیوں کے لیے بھی ’ون ونڈو‘ سہولت دینے کی منظوری دے دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گذشتہ روز ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ون ونڈو کی سہولت کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانی ایک دن میں ایل ڈی اے سے پلاٹ خرید سکیں گے اور وہ پلاٹ اپنے نام پر منتقل بھی کرا سکیں گے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو شاہدرہ منصوبے پر جلد از جلد عملدرآمد کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ اس پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق اجلاس میں لاہور ماسٹر پلان 2050 پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں اقتصادی ترقی، علاقائی حکمت عملی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ماسٹر پلان میں لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی کی رہائشی ضروریات پر غور کرنے پر زور دیتے ہوئے حکام نے کہا کہ مضافاتی علاقوں میں رہنے والوں کو بھی وہی سہولیات فراہم کی جائیں گی جو شہر کے باسیوں کو حاصل ہیں تاکہ شہر پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق اجلاس میں بفر زونز کے قیام کے لیے بڑے پیمانے پر شجر کاری کرنے پر غور کیا گیا۔ علاوہ ازیں ٹریفک کی نقل و حرکت میں آسانی کے لیے انٹر چینجز اور فلائی اوورز کی تعمیر کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اراکین کا کہنا تھا کہ مزید زرعی اراضی حاصل کرنے کے بجائے کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیے۔

حکام نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آزادی چوک پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے اوور ہیڈ برج، اکبر چوک کو سگنل فری بنانے کے لیے فلائی اوور اور ایک انڈر پاس تعمیر کرنے کی بھی منظوری دی۔

علاوہ ازیں ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشن 2019 میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔

حکام کے مطابق ایل ڈی اے کی اسکیموں کے لیے ایک ترقیاتی سب کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے جس میں اراکین پارلیمنٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

جوہر ٹاؤن میں زیر التواء پلاٹوں کو ریگولرائز کرنے کے علاوہ ایل ڈی اے ایونیو ون کے بقایا جات کی ادائیگی کی مدت میں توسیع اور ٹی ای پی اے کے ترقیاتی کاموں پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago