Everyday News

لاہور: ہائی کورٹ نے لاہور ماسٹر پلان 2050 پر حکم امتناعی میں توسیع کر دی

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ماسٹر پلان 2050 پر حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو 2016 کا پلان جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ ایل ڈی اے کے وکیل کی جانب سے ماسٹر پلان کے خلاف میاں عبدالرحمن نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست کے دوران توسیع کی درخواست کے بعد سامنے آیا۔

سماعت کے دوران ایل ڈی اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگر 2050 کے پلان کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی ماہرین سے مشورہ کیا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اور گورننگ باڈی قواعد کے مطابق ان کی منظوری دینے کی پابند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین بھی گورننگ باڈی کا حصہ تھے۔

 

جسٹس شاہد کریم نے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے حکومت کو ماسٹر پلان 2050 پر نظرثانی کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا بھی حکم دیا۔

میاں عبدالرحمن نے ماسٹر پلان کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس سے شہر کے زرعی علاقے کو بغیر کسی جواز کے شہری علاقے میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں، وکیل نے یہ بھی دلیل دی کہ یہ منصوبہ ہزاروں درختوں کی کٹائی کا باعث بنے گا۔ اور اس سے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے دوچار ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago