لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان 2050 کے لیے مشاورت کا دوسرا دور شروع

لاہور: لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان 2050 کے ڈرافٹ کی تیاری کے لیے پبلک نوٹسز کے ذریعے مشاورت کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) حکام کے مطابق مشاورت کے پہلے دور میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے چار عوامی مقامات پر عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام سے مشاورت طلب کی گئی۔ ان مقامات میں لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب شامل ہیں۔

ایل ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ہمیں ون ونڈو آپریشن کے تحت عوام کی جانب سے 20 تجاویز موصول ہوئیں جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے پبلک نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان 2050 کے ڈرافٹ کے مطابق اگلے 28 سالوں میں تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ کی آبادی میں تقریباً 90 لاکھ افراد کے لیے ضلع لاہور کے اندر ہاؤسنگ کا پلان ترتیب دیا گیا ہے جبکہ تقریباً 40 لاکھ افراد کے لیے ضلع کے باہر ہاؤسنگ کا پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top