Categories: Technology

لا ہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اصلاحات کااعلان

لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے تحت تمام نئے ترقیاتی منصوبے شہریوں کی ضروریات‘ زمینی حقائق اور مقامی حالات کو پیش نظر رکھ کر وضع کئے جائیں گے ۔اوورسیزپاکستانیوں کے ایل ڈی اے سے متعلق معاملات ترجیحی بنیادوں پر نپٹانے کے لئے ون ونڈ وسیل پر اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سہولت ڈیسک قائم کر دیا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی جہانزیب الحسن کو اس کا انچار ج مقرر کیا ہے ۔
پاکستان سٹیزن پورٹل پرایل ڈی اے سےمتعلق وصول ہونے والی درخواستوں پرکارروائی کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ہاﺅسنگ ظریف اقبال ستی کوفوکل پرسن مقررکردیا ہے۔لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے ہدایت کی ہے کہ ون ونڈو سیل پروصول ہونے والی درخواستوں کی وقت پرڈسپوزل یقینی بنانے کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ہاﺅسنگ کی زیر صدارت روزانہ بلاناغہ اجلاس منعقد کرکے ان درخواستوں پردیئے گئے وقت میں عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔
لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے لیگل ایڈوائزراور17ایڈیشنل لیگل ایڈوائزرزکوانکی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیاہے۔گورننگ باڈی نے عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی موثرپیروی کے لئے محنتی اور قابل ماہرین قانون کی خدمات سے استفادہ کرنے کی خاطرانکی تقرری اوپن کمپیٹیشن کےذریعے کرنےکا فیصلہ کیاہے۔لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل محمد عثمان معظم نے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور ان کی درخواستوں پرکم سے کم وقت میں عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ہرجمعہ کوسارادن ون ونڈوسیل پرموجودرہنےکافیصلہ کیاہے۔وہ اس مقصدکے لئے دن نو بجے سے12بجے تک ون ونڈوسیل پر موجودرہاکریں گے ۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More
Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago