لاہور: لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں پہلے 5 پلاٹس کی نیلامی 4 اگست کو کی جائیگی۔
اس ضمن میں ٹارگٹ ریوینیو 13 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے زیرِ صدارت لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی سٹی کا ریویو اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
میٹنگ میں وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں پلاٹوں کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا انعقاد بھی جلد کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔