لاہور: پنجاب حکومت کے زیر انتظام صوبائی دارالحکومت لاہور کی تعمیر و ترقی سے متعلق جاری منصوبے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا پہلا مرحلہ اپریل میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق نکاسی آب سے متعلق ترقیاتی کام 80 فیصد مکمل کیا جا چکا ہے۔
سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے تحت پہلے مرحلے کپ دوران لاہور شہر میں 500 فٹ بلند 12 کے قریب کثیرالمنزلہ عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ اس حوالے سے لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیولیپمنٹ اتھارٹی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ عمارتوں کی اونچائی کے معاملے کو حتمی شکل دی جا سکے۔
حکام کے مطابق سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ لاہور کے پانچ پلاٹس کی حالیہ نیلامی سے پنجاب حکومت کو ساڑھے 21 ارب روپے کی آمدن ہوئی۔ یہ منصوبہ بغیر کسی قرضہ کے شروع کیا جا چکا ہے اور اس سے 1500 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہائوسنگ کے شعبہ میں قرضوں کی فراہمی میں تیزی آئی ہے۔ تین ماہ قبل ہائوسنگ کے شعبہ میں 1.6 ارب روپے جبکہ گذشتہ تین مہینے کےدوران 10ارب روپے کا قرضہ جاری کیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔