Everyday News

لاہور: بجلی کی تحقیقات کیلئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کی فہرست طلب

لاہور: لاہور کی ڈویژنل انتظامیہ نے شہر کی سب ڈویژنز میں غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز کو بجلی کی غیر قانونی فراہمی کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ایل ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ لیسکو کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کی فہرست فراہم کریں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور اور لیسکو کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے دوران، چیف انجینئر کی قیادت میں لیسکو ٹیم نے کمشنر کو بتایا کہ یہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز ٹیوب ویل چلانے کے بہانے اور بجلی کی فراہمی سے غیر متعلق مقاصد کے لیے بجلی کے کنکشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

کمشنر محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ،’’ہم جلد ہی آپ کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کی فہرست فراہم کریں گے۔ لیسکو حکام کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ ایسے کنکشنز کی نشاندہی کرکے دو ہفتوں میں ڈویژنل انتظامیہ کو جامع رپورٹ پیش کریں۔ لہٰذا وہ رپورٹ ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کے لیے کارروائیوں کے آغاز میں سہولت فراہم کرے گی۔

مزید برآں، اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈی اے کے زیر کنٹرول علاقوں میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بجلی کے کنکشنز کا آڈٹ کرایا جائے گا۔ نیز کمشنر رندھاوا نے عام صارفین اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو بڑھانے کے لیے لیسکو کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے غیر قانونی سوسائٹیز کو جاری کیے گئے عدم اعتراض سرٹیفکیٹس کی رپورٹ بھی طلب کی۔ اس کے علاوہ، کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ بجلی چوری پر قابو پانے کی کوششیں پورے ڈویژن میں جاری رہیں گی۔

دریں اثناء لیسکو انتظامیہ نے پانچ اضلاع لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور اور اوکاڑہ میں بجلی چوری میں ملوث 11 ہزار سے زائد کنکشنز کی نشاندہی کی ہے۔ اور بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں درج کرائی ہیں، جن میں سے 10 ہزار پانچ سو پانچ مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج ہیں۔

علاوہ ازیں یہ کہ لیسکو کی انسدادِ بجلی چوری مہم بدستور جاری ہے، تازہ ترین معائنہ کے دوران 588 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جس کے نتیجے میں 585 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں، 258 ایف آئی آر درج، اور 122 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago