کراچی: کویت سندھ میں پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے گا ۔ اس سلسلے میں حکومت سندھ اور نیشنل کمپنی آف کویت کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔
معاہدے کے تحت کویتی کمپنی انر ٹیک ہولڈنگز’ویسٹ ٹو انرجی پروجیکٹس‘ میں سرمایہ کاری کرے گی۔ جس کے تحت کراچی میں 50 میگا واٹ پاور پروجیکٹ کا آغاذ کیا جائے گا اور اس کے علاوہ صوبے بھر کے دیگر شہروں میں بھی پاور پراجیکٹس لگائے جائیں گے۔ دھابے جی اکنامک زون کو پاور سپلائی کے لیے 50 میگا واٹ کا ونڈ/ سولر ہائبر ڈ پاور پروجیکٹ لگایا جائے گا۔علاوہ ازیں کلین انرجی سے متعلق منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔سندھ حکومت انر ٹیک کمپنی کو لیز معاہدوں کے تحت زمین فراہم کرے گی۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا امتیاز شیخ ، سعید غنی اور مرتضی وہاب ،جبکہ کویت کے قو نصل جنرل خالد عبداللہ الخلدی ، اور کویتی کمپنی کے چیف ایگزیکٹؤ افسر عبداللہ المطہری نے شرکت کی۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…