کویت  نے سندھ میں پاور پراجیکٹ  میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے معاہدہ کر لیا

کراچی: کویت سندھ میں پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے گا ۔ اس سلسلے میں  حکومت سندھ اور نیشنل کمپنی آف کویت کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

معاہدے کے تحت کویتی کمپنی انر ٹیک ہولڈنگز’ویسٹ ٹو انرجی پروجیکٹس‘ میں سرمایہ کاری کرے گی۔ جس کے تحت کراچی میں 50 میگا واٹ پاور پروجیکٹ کا آغاذ کیا جائے گا  اور اس کے علاوہ صوبے بھر کے دیگر شہروں میں بھی پاور پراجیکٹس لگائے جائیں گے۔ دھابے جی اکنامک زون کو پاور سپلائی کے لیے 50 میگا واٹ کا  ونڈ/ سولر ہائبر ڈ پاور پروجیکٹ لگایا جائے گا۔علاوہ ازیں کلین انرجی سے متعلق منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔سندھ حکومت انر ٹیک کمپنی کو لیز معاہدوں کے تحت زمین فراہم کرے گی۔

معاہدے پر دستخط  کی تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا امتیاز شیخ ، سعید غنی اور مرتضی وہاب ،جبکہ کویت کے قو نصل جنرل خالد عبداللہ الخلدی  ، اور کویتی کمپنی کے چیف ایگزیکٹؤ افسر عبداللہ المطہری   نے شرکت کی۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top