کری ماڈل ویلج دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ ، سی ڈی اےکو ایک کھرب روپے کی آمدن متوقع

CDA to restart Kurri Model Village Project

اسلام آباد: وفاقی  ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)  نے کری ماڈل ویلج کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے ادارے کو ایک کھرب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں اس منصوبے کو اوورسیز پاکستانیوں کے نام سے سیکٹر کے طور پر شروع کیا  گیا تھا جسے بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی نے 9سال بعد کری ماڈل ویلج کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس فیصلے کے بعد کری سے منسلک سی ڈی اے کی 22ہزار کنال اراضی کو بروئے کار لایا جاسکے گا۔  چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد  کے مطابق کری ماڈل ویلج کے متاثرین کے کلیمز جو ایف آئی اے اور نیب سے کلیر ہوچکے ہیں انکو  دوبارہ الاٹ کیا  جائیگا ۔  ذرائع کے مطابق سی ڈی اے  کری ایریا میں ایک نیا سیکٹرشروع کرینگے  جس سے ان کو ایک کھرب روپے حاصل ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ دور حکومت میں بھی سی ڈی اے نے اسی اراضی پر اوورسیز کے لیے سیکٹر شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا مگر اسے عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top