Graana News

دریاؤں کے کنارے تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی: خیبر پختونخواہ حکومت

خیبرپختونخواہ حکومت کے مطابق صوبے میں دریاؤں، آبپاشی کی نہروں اور دیگر آبی گزرگاہوں کے کنارے تمام نئی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام نے بتایا کہ وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے پہلے سے موجود تجاوزات کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے حکام کو سوات، پنجکوڑہ اور دریائے کنہار سمیت آبی گزرگاہوں کے ساتھ نئے مکانات، ہوٹلوں اور دیگر تجارتی و غیر تجارتی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے خلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کی بھی ہدایات دیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تجاوزات کو روکنے کے لیے متعلقہ قواعد و ضوابط پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔

مزید برآں، وزیرِاعلیٰ نے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں دریاؤں کے کنارے تجاوزات کے خاتمے کے لیے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ بندی کی بھی ہدایت کر دی۔

حکام کا کہنا تھا کہ کالام، مدین، بحرین، فضا گھاٹ اور مینگورہ میں پانچ الگ الگ آپریشنز کیے گئے جن میں دریائے سوات کے کنارے 100 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو ہٹا دیا گیا۔

علاوہ ازیں کالام بازار میں دوبارہ تعمیر کیے گئے ہوٹلوں اور چار دیواری کو بھی مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago