پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر عاطف خان نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کی فروغ اور شہریوں کو بروقت خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں شعبہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے 14 ارب روپے مالیت کے منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع بشمول نئے ضم شدہ قبائلی علاقوں میں 2.7 ارب روپے کی لاگت سے شہری سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے جن سے شہریوں کو ڈومیسائل، پیدائشی اسناد، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر شہری سہولتوں تک باآسانی رسائی حاصل ہوسکے گی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مردان میں 74 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل اکانومی سنٹر کے قیام سمیت 2000 کنال پر محیط اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ہری پور میں ایک 1.3 ارب روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل سٹی بنائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور اور سوات میں گندھارا ڈیجیٹل کمپلیکس 4.06 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جائیں گے جس میں آئی ٹی پارکس، بزنس پروسیس، آؤٹ سورسنگ اور انکیوبیشن سینٹرز شامل ہونگے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…