کے پی کے میں سستے گھروں کی فراہمی کیلئے منصوبے کی منظوری

پشاور: صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخواہ کے مضافاتی علاقوں میں سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ مضافاتی علاقوں میں لوگوں کو سستے گھروں کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اہم قدم کے طور پر کابینہ کے سامنے پیری اربن پراجیکٹ کا ورکنگ پلان پیش کیا گیا جس کے تحت ماہانہ 50 ہزار آمدنی والے لوگوں کو اپنے گھروں کی تعمیر کیلئے ساڑھے تین مرلے کے پلاٹس معمولی قیمت پر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کیلئے آسان شرائط اوراقساط پر 14 لاکھ روپے کے بینکوں سے قرضے بھی دلائے جائیں گے اور وفاقی حکومت اس سلسلے میں تین لاکھ روپے کی سبسڈی بھی دے گی۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ابتدائی طور پر چارسدہ میں دستیاب سرکاری اراضی پر یہ اسکیم شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

اجلاس میں اس پراجیکٹ پر عملدرآمد کیلئے مجوزہ اسٹیئرنگ کمیٹی میں چار کابینہ اراکین کو بھی شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی موزوں سرکاری اراضی کی نشاندہی کے علاوہ اس سکیم پر تیز رفتار عملدرآمد کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کرے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago