Everyday News

خیبرپختونخوا: بجلی کے بل ادا نہ کرنے پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن

خیبرپختونخواہ: بجلی چوری اور بجلی کے غیر ادا شدہ بلوں کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے، خیبر پختونخواہ (کے پی) حکام نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز سے اربوں کے بقایا جات وصول کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور ڈیپارٹمنٹ محمد عابد مجید کی زیر صدارت تیسرا صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ضلعی پولیس افسران، اور توانائی اور بجلی اور صنعت کے محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی، جس میں کے پی ٹاسک فورس برائے توانائی کی حالیہ کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا۔

مزید یہ کہ پچھلے مہینے کے دوران، غیر قانونی "کنڈہ” سسٹم میں ملوث 20,645 سے زائد افراد کے کنکشن ختم کر دیے گئے۔ 1.43 بلین روپے سے زائد کے جرمانے اور بقایا جات جمع کیے گئے، جن میں سے 110 ملین روپے خاص طور پر بجلی کے غیر قانونی طریقوں میں ملوث افراد سے وصول کیے گئے۔

علاوہ ازیں اجلاس کے دوران بجلی کے کمرشل صارفین خاص طور پر صوبے میں نادہندہ فیڈرز سے منسلک بجلی کے کمرشل صارفین پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ نیز ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ بجلی کے نادہندہ صارفین کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے وقت معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) پر سختی سے عمل کریں۔

مزید براں، 5 ستمبر سے پیسکو، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے مختلف اضلاع میں بجلی چوری میں ملوث تجارتی مراکز اور فیکٹریوں کو نشانہ بناتے ہوئے 10ہزار چار سو چھ چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں 20 ہزار چھ سو پینتالیس سے زائد کنکشن منقطع کیے گئے، اور 7 ہزار اسی سے زائد افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے نتیجے میں 479 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

چیئرمین ٹاسک فورس محمد عابد مجید نے بجلی چوری میں ملوث غیر مجاز ہاؤسنگ کالونیوں اور بڑے تجارتی اداروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خلاف ورزی کرنے  والوں پر بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور مردان ڈویژنز میں ریکوری مہم تیز کرنے پر زور دیا۔

پاور ڈویژن کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری ارشد مجید نے پیسکو چیف کو مزید ہدایت کی کہ وہ نادہندگان سے واجبات کی وصولی میں تیزی لائیں اور میٹر کی تنصیب کے عمل کو ہموار کریں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago