پشاور: پراجیکٹ ڈائریکٹر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حکومتِ خیبر پختونخوا نے 365 کلومیٹر طویل پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے منصوبے کا پی سی ون تیار کرلیا ہے۔
یہ پی سی ون 276.599 ارب کا ہے جس کو پلاننگ کمیشن بھیج دیا گیا ہے۔
پلاننگ کمیشن اور ایکنک سے منظوری کے بعد اس پراجیکٹ کی باقاعدہ تعمیر شروع کردی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق یہ موجودہ حکومت کا دوسرا موٹروے پراجیکٹ ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر پراجیکٹ کو سی پیک میں شامل نہ کیا گیا تو اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔
پی سی ون کی منظوری کے بعد پراجیکٹ چار سالوں میں مکمل کیا جائے گا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرلی گئی ہے اور اس کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 320 ملین روپے کے گرانٹ کی بات جاری ہے۔
یہ موٹروے 6 لینوں پر محیط ہوگی اور ہنگو، لکی مروت، ٹینک اور قریشی موڑ پر ختم ہوگی۔
منصوبے کے نقشے کے مطابق یہ سڑک پنجاب اور مستقبل میں گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں سے بھی جوڑی جائے گی۔
پراجیکٹ کو 276 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا اور سڑک کے لیے اراضی خریدنے کا عمل 20 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔