Everyday News

پشاور: کے پی حکومت کا سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے تعاون کا وعدہ

پشاور: خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (KP-BoIT) میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے اور اس کی تیز رفتار ترقی کے لیے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے پیشِ نظر اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی مشترکہ صدارت صوبائی وزیر صنعت و تجارت محمد عدنان جلیل اور نگراں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت ظفر محمود نے کی۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر اور وزیراعلیٰ کے مشیر کو صوبے کے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات، اقدامات اور اہداف کا جامع جائزہ فراہم کیا گیا۔ نیز انہیں صوبے کے تاریخی اور سٹریٹجک مقامات کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز سے متعلق منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ مزید یہ کہ انہیں سیاحت کے ذریعے اقتصادی ترقی کے امکانات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 

اس کے علاوہ، اجلاس میں مختلف علاقوں کو کلسٹر زونز اور مربوط ترقیاتی زونز میں تقسیم کرنے پر روشنی ڈالی گئی۔ اور صوبے کے سیاحتی مقامات کے لیے مختلف فرموں سے سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔ نیز وزیر نے محکمہ صنعت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے دوران ضروری مدد اور سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

خیبرپختونخوا میں قدرتی حسن اور متعدد سیاحتی مقامات پر زور دیتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ ان کی ترقی صوبے کی معیشت کو مستحکم کرنے میں ایک عمل انگیز کا کام کر سکتی ہے۔ انہوں نے صوبے کی معیشت میں سیاحت کے شعبے کے اہم کردار کے ساتھ ساتھ اس کی تیز رفتار ترقی میں ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا۔

صوبے میں قدرتی حسن کی فراوانی پر روشنی ڈالی گئی۔ اور سیاحت کی ترقی کے لیے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے، قوانین اور پالیسیوں کی اہمیت پر زور دیا۔

شرکاء نے خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور پائیدار ترقی کے لیے سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو لاگو کرکے سیاحت کے شعبے کو آگے بڑھانے کا عزم کیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago