پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مانیٹرنگ سسٹم کا قیام کردیا ہے۔
اس ضمن میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ تمام تر انتظامات مکمل کریں
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے منظوری کے بعد جاری ترقیاتی منصوبوں کی اسپیشل مانیٹرنگ کی جائے گی۔
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تمام تر منصوبوں کی پیش رفت اور بروقت تکمیل کی بہتر جانچ یقینی ہوگی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔