کے پی حکومت کا تعمیراتی صنعت کے لئے مراعات کا اعلان

پشاور: خیبر پختونخواہ حکومت نے تعمیراتی صنعت کی ترقی اور فروغ کے لیے معتدد مراعات کا اعلان کرتے ہوئے مختلف ٹیکسوں میں کمی کردی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کام زور و شور سے جاری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت پاکستان ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے تعاون سے 20 ہزار گھروں کی تعمیر پشاور کے جلوزئی علاقے میں کریگی جس پر 97 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہاؤسنگ پر خصوصی توجہ ہے اور مکانات کی تعمیر سے معتدد صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ جلوزئی ہاؤسنگ سکیم کو 5000 کنال سے زائد اراضی مزید دی جائے گی۔

وزیرِ ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ حیات آباد میں وفاقی ملازمین کی رہائش کے لیے طویل قامت عمارت کی تعمیر 80 فیصد مکمل ہوچکی ہے اور گھروں کی الاٹمنٹ رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت نے معتدد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر کو خطوط لکھ دیے ہیں تاکہ وہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے زمین فراہم کرسکیں۔ تمام گھروں کی تعمیر بنجر زمین پر ہوگی اور کسی صورت زرعی زمین کو استعمال نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں موجود غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف ایف آئی اے کو متحرک کردیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago