پشاور: خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت اب تک صوبے کے لیے 150 پلے گراؤنڈز کی منظوری دے چُکی ہے جس پر 173.85 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔
صوبائی حکومت کے یہ اقدامات وزیرِ اعظم کے 1000 پلے گراؤنڈز کے ویژن کے تحت لیے گئے ہیں۔
اس حوالے سی پراجیکٹ ڈائریکٹر مُراد علی محمد کا کہنا تھا کہ ان 150 گراؤنڈز میں 52 پر کام مکمل کیا جا چُکا ہے جبکہ دیگر پر تیزی سے جاری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ہو ان میں کسی صورت غیر معیاری مٹیریل کا استعمال نہ کیا جائے۔
پلے گراؤنڈز میں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں سدپارہ وال، اسکواش کورٹس، واکنگ ٹریکس، اوپن ایئر جمز شامل ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔