Graana News

کورین سفارت خانے میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے تقریب کا انعقاد

پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سیلاب زدگان کی امداد اور ازِسرِ نو بحالی کے لیے کورین سفارتخانے میں تقریب منعقد کی گئی جس میں کورین کمپنیوں اور سفارتخانے کی جانب سے دی گئی امدادی رقوم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) حکام کے حوالے کی گئیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق تقریب میں کوریا ہائیڈرو اینڈ نیوکلیئر پاور کمپنی نے 46 لاکھ روپے، میرا پاور نے 20 لاکھ روپے اور کورین سفارتخانے کی جانب سے 23 لاکھ روپے عطیہ کیے گئے۔

اس موقع پر کورین سفیر سو سنگ پیو کا کہنا تھا کہ یہ عطیہ ان عطیات کے علاوہ ہے جو پہلے ہی کوریا کی حکومت اور پاکستان میں کام کرنے والی کورین نجی شعبے کی کمپنیوں اور ایسوسی ایشنز کی طرف سے دیے جا چکے ہیں، جن کی رقم بالترتیب 300,000 امریکی ڈالر اور 500,000 امریکی ڈالر سے زائد ہے۔

کوریا کے سفیر کا کہنا تھا کہ پہلا عطیہ پانی شفاف بنانے والی تقریباً تین لاکھ گولیوں، تیس ہزار کمبلوں اور دیگر ضروری امدادی اشیاء پر مشتمل تھا جس کی کھیپ 25 ستمبر کو این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کی گئی۔ علاوہ ازیں دوسری کھیپ میں فیملی سائز خیمے، پانی کے مخصوص تھیلے اور تھرمل کمبلوں پر مشتمل قابلِ اعتماد اشیاء موجود ہیں اور یہ کھیپ کارگو جہاز پر لاد کر پاکستان کی جانب روانہ کر دی گئی ہے، امید ہے کہ 16 اکتوبر تک کراچی سی پورٹ پہنچ جائے گی۔

اس موقع پر کورین سفیر نے سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے اور حکومتِ پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago