اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر زیر تعمیر کورنگ پُل منصوبے کی تکمیل میں مزید چار ماہ لگ جائیں گے اور اب یہ منصوبہ رواں سال دسمبر کی بجائے آئندہ سال اپریل میں مکمل ہو گا۔
گذشتہ سال سی ڈی اے نے 65 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے مذکورہ منصوبے کی تعمیر کا آغاز کیا تھا جبکہ اس منصوبے کی تعمیر رواں سال دسمبر میں مکمل ہونا تھی۔
سی ڈٰی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی انڈرپاس اور کورنگ پُل کی تعمیر کے منصوبے ایک ساتھ شروع کیے گئے تھے جبکہ دونوں منصوبوں پر ایک ہی کمپنی کام کر رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ چند نا گزیر وجوہات کی بنا پر کورنگ پُل کی تعمیر کا منصوبہ چاہ ماہ کے لیے تاخیر کا شکار ہو گیا ہے تاہم اب یہ منصوبہ اپریل 2022ء میں مکمل کر لیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…