کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) حکام کی جانب سے بڑی شاہراہوں کے اطراف قائم عمارات کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان عمارات کے بیرونی حصے کی ازسرِنو مرمت اور تزئین و آرائش کی جائے۔
حکام کے مطابق کے ایم سی کی جانب سے یہ حکم شہر کی بڑی شاہراہوں کی خوبصورتی کو بہتر بنانے کے پیشِ نظر جاری کیا گیا۔
کے ایم سی حکام نے ہدایت کی کہ شہرِ کراچی کی بڑی شاہراہوں کے اطراف تعمیر کیے گئے مکانات، کاروباری مراکز اور اپارٹمنٹس کے مالکان ان عمارات کے بیرونی حصوں کی مرمت اور تزئین و آرائش ازسرِنو کریں۔ بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کے ایم سی حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر شارع فیصل، شاہراہ پاکستان، عبداللہ ہارون، شیر شاہ، سر شاہ سلیمان، ابن سینا، راشد منہاس اور ایس ایم توفیق سمیت شہر کی 8 شاہراہوں کے اطراف واقع عمارتوں کے مالکان کو عمارات کے بیرونی حصوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔