Construction

باورچی خانے کی چھت کے جدید اور منفرد ڈیزائن

گزرتا وقت اپنے ساتھ جہاں بہت کچھ لے جاتا ہے وہیں جدت اور ترقی کے ہزاروں نئے دروازے کھول جاتا ہے۔ سوچ کی ترقی ہو یا اقدار کی، معاشرہ ہو یا معیشت، تعلیمی میدان ہو یا کاروباری منازل اور رہن سہن ہو یا رہائش کے جدید انداز, سب گزرتے وقت کے ساتھ جدت کے نت نئے مراحل طے کرتے زمانے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تعمیراتی شعبے میں گذشتہ دہائی کے دوران جدت سے بھرپور تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں جنھیں عوامی سطح پر اپنایا اور پسند کیا گیا۔ بیڈ روم، ڈرائنگ روم اور ٹی وی لاؤنج سے آغاز لیتے ڈیزائن آج باورچی خانوں کی خوبصورتی اور دلکشی میں بھرپور اضافہ کر رہے ہیں۔

 

پورے گھر میں پھیلتی لذیذ کھانوں کی خوشبو ہی نہیں بلکہ باورچی خانے کی دیواروں اور چھت کے منفرد اور جدید ڈیزائن بھی آپ کی دلچسپی میں اضافے کا باعث ہیں۔

کچن یا باورچی خانہ گھر کا وہ حصہ ہوتا ہے جو نہ صرف خواتین بلکہ گھر کے تمام افراد کے لیے اہم ہے۔

ماضی میں باورچی خانوں کے لیے کمروں اور ڈرائنگ روم کی نسبت گھر کا ایک کونا یا چھوٹی سی جگہ مخصوص کر دی جاتی تھی۔ چولہا عموماَ فرش پر رکھا جاتا تھا جسے گھر کی بزرگ خواتین زیادہ پسند کیا کرتی تھیں تاکہ آرام و اطمینان کے ساتھ اور تمام ضروری لوازمات اپنے گرد رکھ کر کھانا پکانے میں آسانی ہو۔

 

لیکن بدلتے وقت کے ساتھ گھروں میں چولہوں کی جگہ کوکنگ رینج نے لے لی اور ان جدید گھریلو استعمال کی اشیاء سے متاثر ہوکر کچن میں سلیب کا رواج عام ہونے لگا جس پر چولہا رکھ کر اور کھڑے ہو کر کھانا بنانے کا انداز پسند کیے جانے لگا۔ جس کے بعد برتن دھونے کے لیے سِنک بھی اونچائی پر لگائے گئے اور یوں کچن میں امُورِ خانہ داری کا انداز یکسر تبدیل ہو گیا۔

کچن کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے چھت کے نت نئے اسٹائل اور ڈیزائن تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

جن سے متعلق مفید معلومات آج ہماری اس تحریر کا حصہ ہیں۔

کوفرڈ چھت

کوفر، خانوں کی شکل میں ترتیب دیے گئے شہتیروں کے درمیان چوڑائی پر مبنی ایسے حصے ہوتے ہیں جو آرائشی طور پر تراشے اور موڑے جاتے ہیں۔ یہ ڈیزائن پسند کے مطابق چوکور کے علاوہ مستطیل اور مثلث نما شکل میں بھی  بنائے جا سکتے ہیں جو باورچی خانے کی چھت کو ایک ٹھوس اور خوبصورت شکل دینے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔

پہلے پہل کوفرڈ چھتوں کا استعمال عمومی طور پر گھر کے تمام اندرونی حصوں میں عام تھا لیکن اب ان کا انتخاب زیادہ تر باورچی خانوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

 

ٹرے  سے مشابہ چھت

ٹرے یا ریسیسڈ سیلینگ ایسی چھت ہوتی ہے جو ایک بڑی الٹی ٹرے سے مشابہت رکھتی ہے اور باورچی خانے کی چھت کے درمیان میں بنائی جاتی ہے۔ چھت کی جانب اگر نگاہ ڈالی جائے تو ایسا دکھائی دیتا ہے جیسے ایک بہت بڑی ٹرے (جس میں ہم کھانا، چائے اور لوازمات پیش کرتے ہیں) چھت کے درمیان میں الٹی نصب کر دی گئی ہو۔

اس میں عام طور پر ڈیزائن کا مرکزی حصہ فریم سے 6 سے 14 انچ اونچا ہوتا ہے اور اس کے درمیان میں خوبصورت اور جدید بلب یا روشنیاں نصب کی جاتی ہیں۔

 

والٹڈ یا محرابی چھت

والٹ ایک محرابی شکل ہوتی ہے۔ والٹڈ چھت دیواروں سے اوپر کی طرف ایک مرکز تک پھیلی ہوتی ہے جو ایک محرابی شکل میں بنائی جاتی ہے۔ چھت کے فلیٹ حصے کو اوپر کی جانب بڑھا دیا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر پتھر یا اینٹوں کی ہوتی ہے جو کسی جگہ کو چھت سے ڈھانپنے کا کام کرتی ہے۔

 

فالس سیلنگ

انگریزی زبان میں فالس کا مطلب غلط یا جعلی ہے اور اسی بنا پر تیار شدہ چھت کا اس قسم کا نام رکھا گیا ہے جو باورچی خانے کی مرکزی چھت کے نیچے لٹکی ہوتی ہے اور ایک الگ چھت کا تصور دیتی ہے۔ فالس چھت کو ٹی بار یا سسپینڈڈ یعنی معطل شدہ چھت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

کچھ عرصہ قبل یہ چھتیں برقی تاورں اور پلمبنگ کو چھپانے کے لیے بنائی گئی تھیں۔ لیکن اب یہ چھتیں اگر مناسب طریقے سے باریک بنائی جائیں تو یہ باورچی خانے کو ایک بدلی ہوئی اور دلکش شکل دیتی ہیں۔ کیونکہ یہ چھت نیچے کی جانب جھکی ہوتی ہیں اس لیے اس کو لگاتے وقت باورچی خانے کے سائز کو مدِنظر رکھنا ضروری ہے تاکہ ایک تنگ ماحول کا تاثر پیدا نہ ہونے پائے۔

 

رنگ وروغن سے آرستہ چھت

باورچی خانے کی چھتوں کے انتخاب کے حوالے سے کچھ لوگ بہت سادگی پسند ہوتے ہیں اور چھت کو محض ایک اچھے یا صرف سفید رنگ سے سجانا ہی بہتر سمجھتے ہیں۔ باورچی خانے کی چھت روشن رکھنے کے لیے زیادہ تر سفید پینٹ یا روغن ہی پسند کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کے برعکس کچھ افراد ذہنی سکون کی فراہمی سے جڑے رنگوں کا انتخاب بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

کیتھیڈرل چھت

کیتھیڈرل چھت وہ ہوتی ہے جس کا بالائی مثلث نما حصہ باورچی خانے کے مرکزی ایریا میں نصب کیا جاتا ہے جبکہ چھت کے بالائی حصے کے دونوں اطراف میں گہری ڈھلوان بنائی جاتی ہے اور یہ ڈھلوان مکمل طور پر چھت کی پٹی سے ملتی ہیں۔

کیتھیڈرل چھت باورچی خانے کو کشادگی بخشتی ہے۔ والٹڈ یا کیتھیڈرل چھتوں کی ساخت اور بناوٹ تقریباَ ملتی جلتی ہے۔

 

روشنیوں سے آراستہ چھت

باورچی خانے کی چھت کو رنگ وروغن اور منفرد ڈیزائن کے علاوہ آپ کیسے جاذبِ نظر بنا سکتے ہیں۔ اس کا بہترین جواب خوبصورت برقی روشنیاں ہیں جو بلب اور دوسری مختلف لائٹس کی صورت میں مارکیٹ میں بآسانی دستیاب ہیں۔ چھت میں ایل ای ڈی لائٹس نصب کرنے سے باورچی خانہ خوبصورت اور مزید روشن دکھائی دیتا ہے۔

سفید یا آف وائٹ رنگ کی چھت پر پیلی اور سفید روشنیاں باورچی خانے کو ایک نیا اور بہترین انداز فراہم کرتی ہیں۔

 

ٹائلز پر مبنی چھت

باورچی خانے اور اس  کی چھت سے متعلق کچھ افراد یا خواتین معمول سے زیادہ ڈیزائن اور اسٹائل پسند نہیں کرتیں۔ چھت پر سادہ یا ہلکے اور نارمل ڈیزائن پر مبنی ٹائلز کی تنصیب بھی باورچی خانے کی خوبصورتی کو بڑھاتی ہے۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان ٹائلز کو صاف کرنا اور دھونا نہایت آسان ہوتا ہے۔

 

شیڈڈ چھت

اگر باورچی خانے کی جگہ کا انتخاب گھر میں کسی ایسے مقام پر کیا گیا ہے جہاں پہلے سے چھت موجود نہیں تو اسے مخلتف انداز اور  ڈیزائنز کے ذریعے سجایا جا سکتا ہے۔ گِرڈ، بیم، پائپ، لکڑی، لائٹیں، پودے اور بیلیں وغیرہ یہ سب شیڈڈ باورچی خانہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ اپنے ذوق کے مطابق کسی بھی طرز کا شیڈ تعمیر کرا سکتے ہیں۔ یہاں پسند کی ایک وسیع فہرست ہے جسے وقت کے ساتھ بدلا بھی جا سکتا ہے۔ ایسے باورچی خانوں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ ہوادار اور روشن ہوتے ہیں۔

 

بیم یا شہتیر پر مبنی چھت

باورچی خانوں کی چھت پر خوبصورت اور نازک بیم یا شہتیر کی تنصیب بھی بہت پسند کی جاتی ہے۔ لکڑی کےبنیادی رنگ کے علاوہ اسے مختلف اور منفرد دوسرے رنگوں سے بھی آراستہ کیا جا سکتا ہے جس پر لگائی گئی روشنیاں باورچی خانے کی دلکشی کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago