خیبر پختونخوا میں غیر ملکی فنڈز سے 34 ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مالیاتی اداروں کے تعاون سے صوبے میں 34 ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے فارن فنڈڈ پراجیکٹس کے اجلاس کی صدارت کی اور خیبرپختونخوا سمیت بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے لگائے جانے والے منصوبوں کا جائزہ لیا۔

خیبر پختونخوا کے منصوبوں کے حوالے سے سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن اسد حیاء الدین نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے غیر ملکی امداد سے چلنے والے 34 منصوبے زیر تعمیر ہیں جن کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین، ورلڈ بینک، چین، فرانس، جرمنی، جاپان، سعودی عرب، برطانیہ اور امریکہ نے 3.6 ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ذریعے صاف توانائی کی سرمایہ کاری کے پروگرام تک رسائی پر گفتگو کے دوران خیبر پختونخوا حکومتی حکام کا کہنا تھا کہ 8000 سکولوں میں سے 5946 سکولوں میں سولر سہولیات کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے۔

اسی طرح 53 ہیلتھ یونٹس کو سولرائز کیا جا چکا ہے جبکہ باقی 134 ہیلتھ یونٹس کے ٹھیکے دیے جا چکے ہیں اور ان پر کام جاری ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago