اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں قراقرم ہائی وے کی تھاکوٹ سے رائےکوٹ تک مرمت اور بحالی نو کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سی پیلک کے خصوصی اقتصادی زونز کے لیے یوٹیلٹیز کی فراہمی جبکہ کابینہ نے شمبہ شمائل میں پاکستان بحریہ کے لیے اراضی سمیت متعدد دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر اسلام آباد میں سی پیک بزنس اینڈ انڈسٹریل کوآپریشن ٹاورکے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے کے تحت گوادر اور اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں 8 کثیر المنزلہ سی پیک ٹاورز قائم کیے جائیں گے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسد عمر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ترقیاتی منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو 52 ایکڑ اراضی جلد حکومت کے حوالے کرنے کی ہدایت کی جبکہ اسد عمر نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پنجاب اور بوستان خصوصی اقتصادی زون کے گیم پلان کو مکمل کرنے کے لئے 30 دن کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…